یونانی عناصر کی بے رحم مہاجر پالیسی،مزید 6 انسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں میں سے 2 شیر خوار اور 3 کم سن بچے اور ایک عورت ہلاک ہو گئی

1879577
یونانی عناصر کی بے رحم مہاجر پالیسی،مزید 6 انسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

یونانی عناصر کی طرف سے بحیرہ ایجئین کے کھُلے پانیوں میں ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں میں سے 2 شیر خوار اور 3 کم سن بچے اور ایک عورت ہلاک ہو گئی ہے۔

ترکیہ ساحلی سلامتی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل مارماریس قزل برون  کے کھُلے پانیوں میں لائف بوٹ میں سوار غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کی اطلاع ملنے پر 2 ساحل سکیورٹی کشتیوں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

ٹیموں نے لائف بوٹوں میں سوار 66 نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

 امدادی کاموں کے نتیجے میں نصف حد تک ڈوبی ہوئی لائف بوٹ سے لپٹے مزید 7 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچا لیا گیا اور  2شیر خوار بچوں، 3 کم سن بچوں اور ایک عورت کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

نقل مکانوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاجرگروپ اٹلی پہنچنے کے لئے 10 ستمبر کو 15 میٹر لمبی لکڑی کی کشتی میں لبنان سے روانہ ہوا۔ کل روہڈوس کے کھُلے سمندر میں پیٹرول ختم ہونے کے بعد نقل مکانوں نے یونانی ساحلی فورسز سے مدد مانگی۔

نقل مکانوں کے مطابق یونانی ساحل سکیورٹی  نے ان کی قیمتی اشیاء چھین کر انہیں ترکیہ کی  بحری حدود کے قریب 4 لائف بوٹوں میں سوار کر کے سمندر کی بے رحم لہروں کے حوالے کر دیا۔



متعللقہ خبریں