کھاد کی غیر مستحکم قیمتوں  کی وجہ سے   خوراک کی سلامتی  کو شدید  خطرہ  لاحق

بیان  میں  کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں فاسفیٹ، یوریا اور پوٹاشیم کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً 190 فیصد، 170 فیصد اور 280 فیصد اضافہ ہوا ہے اور  خبردار کیا گیا  کہ  کھاد کی غیر مستحکم قیمتیں غذائی تحفظ کے لیے خطرہ  تشکیل دے رہی  ہیں

1879176
کھاد کی غیر مستحکم قیمتوں  کی وجہ سے   خوراک کی سلامتی  کو شدید  خطرہ  لاحق

کھاد کی غیر مستحکم قیمتوں  کی وجہ سے   خوراک کی سلامتی  کو شدید  خطرہ  لاحق ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) کے بیان میں کھاد کی قیمتیں تاریخی اور غیر پائیدار ہیں کیونکہ نئی قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا اور  روس-یوکرین  کی 24  فروری کو شروع  ہونے والی جنگ  کے بعد سپلائی میں کمی   اور چین کی برآمدات پر پابندیوں کی وجہ سے  یہ خطرہ لاحق ہے۔

بیان  میں  کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں فاسفیٹ، یوریا اور پوٹاشیم کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً 190 فیصد، 170 فیصد اور 280 فیصد اضافہ ہوا ہے اور  خبردار کیا گیا  کہ  کھاد کی غیر مستحکم قیمتیں غذائی تحفظ کے لیے خطرہ  تشکیل دے رہی  ہیں۔

بیان میں مارکیٹ  کا روس پر انحصار کم کرنے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ  کیا گیا ہے  جو کھاد کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔



متعللقہ خبریں