یوگینڈا میںً سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

یوگنڈا ریڈ کراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں کیسیز کے علاقے میں آفت زدہ علاقے سے 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں

1877050
یوگینڈا میںً  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کے نتیجے میں  15 افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یوگنڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

یوگنڈا ریڈ کراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں کیسیز کے علاقے میں آفت زدہ علاقے سے 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب کے باعث کئی گھر اور کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔

ملک میں، جہاں گزشتہ ماہ سے کئی سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہیں اس مہینے کے آغاز میں سیلاب میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یوگنڈا کے محکمہ موسمیات نے عوام کو مزید بارش  ہونے  سے خبردار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں