ملکی ترقی،معیشت اور نظام صحت میری پہلی ترجیحات ہونگی:لزٹرس

وزیراعظم لزٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا، اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور براڈ بینڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا

1876738
ملکی ترقی،معیشت اور نظام صحت میری پہلی ترجیحات ہونگی:لزٹرس

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی ان کے مشن کا حصہ ہے۔

خبر کے مطابق  47 سالہ وزیراعظم لز ٹرس نے معیشت، توانائی اور نظام صحت کو  اپنی تین فوری ترجیحات قرار دیا ہے۔ 

 وزیراعظم لزٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا، اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور براڈ بینڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

لزٹرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے فوری نمٹا جائے گا۔

گزشتہ رات گئے انہوں نے اپنی نئی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں  وزیر خارجہ کا عہدہ جیمز کلیوری،وزیر داخلہ کےلیے  سوئیلا بریورمین،وزیر خزانہ کےلیے کواسی کُوارٹنگ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بن والیس وزیر دفاع کے طور پر اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے ۔

ٹرس نے سب سے پہلے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں برطانیہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

نو منتخب وزیراعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن  سے بھی رابطہ کرتےہوئے شمالی آئرلینڈ کے ساتھ سال 1998 میں طے شدہ امن معاہدے کی اہمیت اجاگر کی ۔

 لز ترس آج اپنے پہلے کابینہ اجلاس  کے بعد پارلیمانی نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیں گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں