روس نے "ووسٹوک۔2022" فوجی مشقیں شروع کر دیں

ووسٹوک۔2022 مشقوں میں روس، چین، بھارت اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک سے فوجی اور فوجی مبصرین شریک ہیں: روس وزارت دفاع

1874587
روس نے "ووسٹوک۔2022" فوجی مشقیں شروع کر دیں

روس نے "ووسٹوک۔2022" فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ووسٹوک۔2022 مشقوں میں روس، چین، بھارت اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک سے فوجی اور فوجی مبصرین شریک ہیں۔

روس کے 7 شوٹنگ رینجوں ، بحیرہ اوخوتسک  اور بحیرہ جاپان میں کی جانے والی ان مشقوں میں 50 ہزار فوجی، 140 طیارے اور 60 جنگی بحری جہازوں سمیت 5 ہزار سے زائد اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

مشقیں روس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے زیرِ انتظام  ہیں اور ان کا  ہدف ملک کے مشرق میں قیام امن اور فوجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مشقیں 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں