روس: روس اور فرانس کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

مذاکرات میں 'شوئے گو' اور 'لو کورنو' نے یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کی: روس وزارت دفاع

1872324
روس: روس اور فرانس کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے فرانس کے وزیر دفاع سبسٹیئن لوکورنو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں 'زاپوریزیا' نیوکلئیر پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں فرانسیسی فریق کی  طلب پر ہونے والے ٹیلی فونک مذاکرات میں 'شوئے گو' اور 'لو کورنو' نے یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں شوئے گو نے یوکرین مسلح افواج کی، پلانٹ کے سکیورٹی امور میں، رکاوٹ بننے والی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی  کے اہلکاروں کے دورہ زاپوریزیا کی اہمیت کی طرف اور اس معاملے میں ایجنسی کے اتحادیوں کے ضروری امداد کے لئے تیار ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں