دریا ڈوگینا کی ہلاکت میں یوکرین ملوث ہے:روس

روسی سیاسی تجزیہ نگار،ماہر سماجیات اور فلسفی الیکسینڈر ڈوگن  کی بیٹی دریا ڈوگینا کی کار بم حملے میں  ہلاکت کے پس پردہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے

1870924
دریا ڈوگینا کی ہلاکت میں یوکرین ملوث ہے:روس

روسی سیاسی تجزیہ نگار،ماہر سماجیات اور فلسفی الیکسینڈر ڈوگن  کی بیٹی دریا ڈوگینا کی کار بم حملے میں  ہلاکت کے پس پردہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے  روز  صدر پوتین کے قریبی ساتھی ڈوگین کی 30 سالہ صاحب زادی  دریا ڈوگینہ  ایک کار بم حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل اس حملے میں الیکسینڈر ڈوگین نشانے پر تھے۔

روس کی تفتیشی کمیٹی  نے بتایا کہ اس حملے کا منصوبہ کافی پہلے سے تیار تھا جس میں یوکرین کی ایک نجی خصوصی  سروس ملوث ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں