میکسیکو: منظم جرائم پیشہ تنظیم کے خلاف آپریشن،164 کارندے گرفتار

میکسیکو میں حفاظتی قوتوں کے آپریشن میں ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے 164 کارندے گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں

1867677
میکسیکو: منظم جرائم پیشہ تنظیم کے خلاف آپریشن،164 کارندے گرفتار

میکسیکو میں حفاظتی قوتوں کے آپریشن میں ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے 164 کارندے گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں۔

 میکسیکو کے صوبہ میکواکان میں واقع  تیامبا نامی قصبے کو 28 گاڑیوں پر مشتمل پاوبلو اونیداس نامی جرائم پیشہ جتھے نے  گھریے میں لے لیا جس پر  حفاظتی قوتوں نے آپریشن کیا ۔

اس آپریشن میں میکسیکو کی سرکاری فوج اور قومی محافظوں نے بھی حصہ لیا  جس کے نتیجےمیں  جتھے کے 164 کارندے گرفتار اور ان کے قبضے میں شامل  بھاری تعداد میں اسلحہ اور گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ  اسلحے مین 142 بندوقیں،44 پستولیں،بھاری تعداد میں دیگر اسلحہ اور ایک بکتربند سمیت دیگر گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں