ہمیں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہوگا، انتونیو گوٹریس

گوٹیرس نے شمالی کوریا اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے ناقابل واپسی  اور قابل ثبوت  طریقے سے  پاک کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم پر زور دیا

1867180
ہمیں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہوگا، انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے   ادارے کے  شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل  طور  پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 جنوبی  کوریائی صدر یون سوک ییول نے دارالحکومت سیول میں انتونیوگوٹریس کو شرف ملاقات بخشا۔

گوٹیرس نے شمالی کوریا اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے ناقابل واپسی  اور قابل ثبوت  طریقے سے  پاک کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے یون سے کہا کہ پورے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام لانا ہمارا  بنیادی مقصد ہے۔

جناب گوٹریس نے  اس ملک کے وزیر خارجہ پارک جن سے  بھی ملاقات کی۔

محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق پارک نے  اس ملاقات میں بتایا  کہ اقوام متحدہ کی زیر قیادت بین الاقوامی برادری کو ایک "سخت اور مشترکہ" پیغام دینا چاہیے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کی خواہشات کو  مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

پارک نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کا موثر حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو  گوٹیریس نے جزیرہ نما علاقے میں  جنوبی کوریا کی قیامِ امن کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں