فلسطین اور اسرائیل دو آزاد ریاستوں کے قیام سے ہی خطے میں استحکام ہو گا، اقوام متحدہ

"دشمنی  و  عدوات کے جاری رہنے  کےفلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے  جو کہ  سیاسی پیش رفت کو  مزید پیچیدہ بنا دیں  گے۔"

1865629
فلسطین اور اسرائیل دو آزاد ریاستوں کے قیام سے ہی  خطے میں استحکام ہو گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ  سلسلہ امن عمل کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینز لینڈ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی "نازک" ہے اور "تشدد کے چکر" تب ہی رکیں گے جب ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل ایک ساتھ اپنے وجود کو برقرار رکھ سکیں ۔

تازہ ترین تشدد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں Tor Wennesland نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ "ایک قابل عمل دو ریاستی حل کے لیے بامعنی مذاکرات کی طرف واپسی کے لیے سفارتی کوششوں کو مضبوط کریں"۔

 مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی نے "مکمل پیمانے پر جنگ شروع ہونے سے روکنے میں معاون ثابت ہونے کا ذکر کرنے والے وینز لینڈ نے متنبہ کیا کہ "دشمنی  و  عدوات کے جاری رہنے  کےفلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے  جو کہ  سیاسی پیش رفت کو  مزید پیچیدہ بنا دیں  گے۔"



متعللقہ خبریں