پیلوسی کا دورہ تائیوان تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے: چین

اقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب ژانگ جُن کا کہناہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنے سمیت خلیج تائیوان میں امن و سلامتی کو خطرے سے لاحق کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا

1862414
پیلوسی کا دورہ تائیوان تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے: چین

چین کا کہنا ہے کہ  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا توتعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 اقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب ژانگ جُن کا کہناہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنے سمیت خلیج تائیوان میں امن و سلامتی کو خطرے سے لاحق کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں