روس: ہم ایتھوپیا کے ساتھ فوجی و اقتصادی تعاون میں اضافہ کریں گے

ہم، ایتھوپیا میں قیام استحکام کے لئے تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ملک اقتصادی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1860266
روس: ہم ایتھوپیا کے ساتھ فوجی و اقتصادی تعاون میں اضافہ کریں گے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا کے ساتھ فوجی و اقتصادی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

لاوروف نے دورہ افریقہ کے آخری ملک  ایتھوپیا میں وزیر خارجہ دیمیکے میکونن کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں لاوروف نے کہا ہے کہ "عسکری شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون پایا جاتا ہے اور آج ہم نے،  دفاعی شعبے میں بھی مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے، عزم کا اظہار کیا ہے"۔

لاوروف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات میں روس اور ایتھوپیا کے درمیان متعدد مشترکہ ایجنڈے موجود ہیں۔ ہم ایتھوپیا میں قیام استحکام کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔مذاکرات میں دونوں ملکوں نے، اقتصادی شعبے میں، تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ ممالک کے حقِ خودمختاری کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی اس اصول سے رُوگردانی کر کے دیگر ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ایتھوپین دوستوں نے یوکرین کے معاملے میں اخلاقی طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ دیمیکے میکونن نے بھی حالیہ 2 سال سے جاری جھڑپوں میں ایتھوپیا حکومت کا ساتھ دینے پر روس کا شکریہ ادا کیا  ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 میں ٹیگرے باغیوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے آڈیس آبابا انتظامیہ خاص طور پر مغربی ممالک کا ہدف بن گئی تھی لیکن  روس نے  ایتھوپیا حکومت کے  ساتھ تعاون کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں