باہاماس سے امریکہ جانے کی خواہش جان لے گئی،17 افراد ہلاک

خبر کے مطابق،60 کے قریب تارکین وطن امریکہ جانے کی غرض سے اس بد قسمت کشتی پر سوار تھے جو کہ  نیو پروویڈینس جزیرے  سے11 کلومیٹر دور سمندر برد ہو گئی

1858880
باہاماس سے امریکہ جانے کی خواہش جان لے گئی،17 افراد ہلاک

 جزائر باہاماس کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

 خبر کے مطابق،60 کے قریب تارکین وطن امریکہ جانے کی غرض سے اس بد قسمت کشتی پر سوار تھے جو کہ  نیو پروویڈینس جزیرے  سے11 کلومیٹر دور سمندر برد ہو گئی۔

حکام  نے 17 افراد کی نعشیں بازیاب کرلی ہیں جبکہ 25 کو بچا لیا گیا ہے ،باقی ماندہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

 باہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  تارکین وطن تیز رفتار  کشتی کے ذریعے امریکی شہر میامی جانےکی کوشش میں تھے جو کہ بپھری موجوں کی نذر ہوتے ہوئے ڈوب گئی۔

اس دوران حکام نے غیر قانونی انسانی تجارت کے شبے میں  دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں