اناج راہداری سمجھوتے میں ادا کردہ کردار پر دنیا بھر سے ترکی کو مبارکبادیں

اسلامی تعاون تنظیم نے ، اناج راہداری سمجھوتے پر دستخط کے لئے ، ترکی اور بین الاقوامی حلقوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ہے

1858620
اناج راہداری سمجھوتے میں ادا کردہ کردار پر دنیا بھر سے ترکی کو مبارکبادیں

اسلامی تعاون تنظیم نے ، اناج راہداری سمجھوتے پر دستخط کے لئے ، ترکی اور بین الاقوامی حلقوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

طحہٰ نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمیت متعدد علاقائی ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے والی اس اہم کامیابی پر ترکی اور علاقائی و بین الاقوامی حلقوں کی کوششوں کو سراہا اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے بھی استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان طے پانے والے اناج راہداری سمجھوتے میں ادا کردہ کردار پر ترکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

راما نے کہا ہے کہ "اس سمجھوتے نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ حکومتوں کے درمیان مسائل کے حل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے"۔

متحدہ عرب امارات نے بھی سمجھوتے کو مثبت قدم قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سمجھوتے کی طفیل عالمی غذائی بحران کی شدت میں کمی آئے گی اور غذائی سلامتی میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت 22 جولائی کو استنبول میں ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان "اناج اور دیگر غذائی اجناس کے یوکرینی بندرگاہوں سے محفوظ   خروج" کی دستاویز  پر دستخط کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں