صحرائے گوبی میں ریت کے طوفان نے صوبہ چنگائی کو اپنی زد میں لے لیا

ریت کے طوفان نے ہیشی منگولیا اور تبت کے خود مختار صوبے کی بستیوں کو متاثر کیا

1858360
صحرائے گوبی میں ریت کے طوفان نے صوبہ چنگائی کو اپنی زد میں لے لیا

چین کے چنگائی صوبے میں صحرائے گوبی میں ریت کے طوفان کی وجہ سے کچھ شہر دھول کے بادلوں سے ڈھک گئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی خبر کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے ریت کے طوفان نے ہیشی منگولیا اور تبت کے خود مختار صوبے کی بستیوں کو متاثر کیا۔

یہ علاقے ہوا کے ذریعے اٹھنے والے دھول کے بادلوں کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے جن کی رفتار 53 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور بعض مقامات پر حد نگاہ 200 میٹر تک کم ہو گئی۔



متعللقہ خبریں