یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کا امریکی کانگرس سے خطاب

نہوں نے کہا کہ  وہ امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے کسی پہلے غیر ملکی صدر کی  اہلیہ   ہیں، زیلنسکا نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ یوکرین میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے

1857610
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کا امریکی کانگرس سے خطاب

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے مزید ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

زیلنسکا نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی دعوت پر امریکی کانگرس  سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے کسی پہلے غیر ملکی صدر کی  اہلیہ   ہیں، زیلنسکا نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ یوکرین میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے  صرف ایک ہی درخواست کرتی ہوں  کی   میرے وطن کو اس وقت  ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔  یہ ہتھیار کسی اور کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے نہیں، بلکہ ہماری سرزمین اور ہماری بقا  اور دفاع کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ مجھے فضائی دفاعی نظام چاہیے تاکہ میزائیل کسی کی ہلاکت کا باعث نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ  امریکی کانگریس اگلے ماہ چھٹیوں پر ہوگی اور   پھر  ماہ ستمبر میں ڈیوٹی  میں  دوبارہ سے اپنے فرائض سر انجام سے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا بیٹا ستمبر میں اسکول جا سکے گا یا نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا میری بیٹی تعلیمی سال کے آغاز میں یونیورسٹی شروع کر پائے گی یا نہیں ۔ یوکرین کے اساتذہ کو کیا تیاری کرنی چاہیے؟ کلاس رومز ہیں یا بنکروں میں بموں سے محفوظ ہیں؟میرے پاس ان باتوں  کا کوئی  جواب نہیں ہے لیکن اگر ہمارے پاس فضائی دفاعی نظام  ہوگا تو  ہمارے پاس ان سب باتوں کا جواب ہوگا۔



متعللقہ خبریں