متحدہ امریکہ میں گرمی کی شدید لہر سے 10 کروڑ افراد متاثر

ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا

1857153
متحدہ امریکہ میں گرمی کی شدید لہر سے 10 کروڑ افراد متاثر

متحدہ امریکہ میں  ایک ہفتے تک  ایک سو ملین سے زائد افراد کے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہو سکنے کا انتباہ  دیا گیا ہے۔

امریکی  موسمی  پشین گوئی  مرکز  کے اس حوالے سے جاری کردہ اعلان  کے مطابق  ملک کے خاصکر  جنوبی۔ وسطی  علاقوں میں  خطرناک سطح تک  درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شدید گرمی مجموعی طور پر 100 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کرے گی۔

ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب نیشنل ویدر  سروس نے جنگلات کی آگ کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جنوب مشرقی وایومنگ سے لے کر مغربی نیبراسکا تک خطے میں " ریڈ فلیگ " وارننگ جاری کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  تیز ہوائیں اور نمی کی کم مقدار  جنگلات میں آگ کے پھیلاو کا  موجب بنے گی۔

نیو یارک  کی گورنر کیتھی ہوچل  کا کہنا ہے کہ  نیو یارک کے مکینوں کو رواں ہفتے  کے دوران  گرم اور مرطوب  موسم  کا سامنا  کرنا پڑے گا اور  چند روز تک  موسمی  حالات کا  بغور جائزہ لیا جائیگا۔

ہوچل نے عمر رسیدہ اور معذوروں کو نگرانی میں  رکھے جانے کی  درخواست کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں