امریکہ: ہم صدر ایردوان کے مشکور ہیں

ہم جناب ایردوان کی مذاکراتی قیادت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر بائڈن نے بھی اس معاملے میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے: جان کربی

1857018
امریکہ: ہم صدر ایردوان کے مشکور ہیں

امریکہ انتظامیہ نے یوکرین کے اناج کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لئے کوششوں پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر برائے شعبہ اسٹریٹجک اطلاعات 'جان کربی' نے معمول کی پریس کانفرنس میں امریکہ کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے ہیں۔

کل ایران میں ترکی، ایران اور روس کے درمیان منعقدہ مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کربی نے کہا ہے کہ "ہم، اناج  کی برآمدات کے لئے ترکی، روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کو اہمیت دیتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرینی اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی سے متعلقہ، مذاکرات کے ثمربار  ہونے کے بارے میں پُر امید ہیں"۔

جان کربی نے کہا ہے کہ "یقیناً ہم جناب ایردوان کی مذاکراتی قیادت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر بائڈن نے بھی اس معاملے میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ایردوان، اناج کے خروج کی خاطر ،ایک مذاکراتی نتیجے کے حصول کے لئے کوششیں کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں