یمن میں فائر بندی کے معاہدے پر توسیع پر کام ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

ملک میں 2 اگست کو معیاد پوری  ہونے والی  فائر بندی میں توسیع  کے لیے  متعلقہ فریقین  کے ساتھ  بات چیت ہو رہی ہے

1856581
یمن میں  فائر بندی کے معاہدے پر توسیع پر کام ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن ہینز  گرنڈبرگ  نے  اطلاع دی ہے کہ ملک میں 2 اگست کو معیاد پوری  ہونے والی  فائر بندی میں توسیع  کے لیے  متعلقہ فریقین  کے ساتھ  بات چیت ہو رہی ہے۔

اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے  نائب ترجمان فرحان حق نے   نیو یارک کے مرکزی  دفتر میں  پریس کانفرس  میں کہاہے کہ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے تازہ ترین بیان میں موجودہ جنگ بندی سے کیا حاصل ہوا اور اس میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس لیے، وہ فی الحال اس امر  پر کام کر رہے ہیں کہ اسے اور جنگ بندی کی مجوزہ مدت کو کیسے حاصل کیا جائے۔"

موجودہ جنگ بندی کی سب سے نمایاں شقوں میں الحدیدہ کی بندرگاہ سمیت 7 برسوں سےحوثیوں کے زیر کنٹرول سڑکوں کو کھولنا اور صنعا ایئرپورٹ پر تجارتی پروازوں کا دوبارہ آغاز شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں