مراکش کے شمال میں لگنے والی آگ سے 6 ہزار 600 ہیکٹر جنگلات کا رقبہ تباہ

سال کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں لگ بھگ 165 بار  آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں

1856914
مراکش کے شمال میں لگنے والی آگ سے 6 ہزار 600 ہیکٹر جنگلات کا رقبہ تباہ

بتایا گیا ہے کہ مراکش کے شمال میں لگنے والی آگ سے 6 ہزار 600 ہیکٹر جنگلات کے رقبے کو نقصان پہنچا ہے۔

مراکش کی نیشنل واٹر اینڈ فاریسٹری ایجنسی کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں شمالی شہروں العرائیش، ویزان، تازا، تاتوان اور صافاوان میں 6 دنوں سے جاری جنگلات میں لگی آگ کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شہروں میں 6 آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کوششیں جاری ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 3 پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کاموں میں آگ کو آس پاس کے دیہاتوں تک پھیلنے سے روکنے اور علاقے کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، اس لیے 20 دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔

مراکش میں جنگلات ملک کی 12 فیصد زمین پر مشتمل ہیں۔

سال کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں لگ بھگ 165 بار  آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں

 



متعللقہ خبریں