یوکرین کے طویل المسافت اسلحے کو تباہ کیاجائے:روس

روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے ملک کے مشرق میں متعین فوجی کمان  سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے طویل المسافت اسلحے کو تباہ کرنےکےلیےجدید حساسیت کے حامل اسلحے کا استعمال کریں

1856258
یوکرین کے طویل المسافت اسلحے کو تباہ کیاجائے:روس

روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے ملک کے مشرق میں متعین فوجی کمان  سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے طویل المسافت اسلحے کو تباہ کرنےکےلیےجدید حساسیت کے حامل اسلحے کا استعمال کریں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، وزیر دفاع نے یوکرین میں مشرقی محاذ پر متعین روسی  کمان گاہوں کا مشاہدہ کیا ۔

سرگی شوئیگو نے اس موقع پر کہا کہ  ہمیں اس محاذ  کی عسکری صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کی بنا پر یوکرینی فوج کے طویل المسافت اسلحے کو تباہ کرنے کےلیے میں آپ کو جدید حساسیت کے حامل اسلحے کے استعمال کی اجازت دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ چوبیس فروری کو روس نے یوکرین  کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں