صومالیہ: مسافر بردار طیارہ اُلٹ کر زمین سے ٹکرا گیا

موغادیشومیں جوبا ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ کر زمین سے جا ٹکرایا

1856377
صومالیہ: مسافر بردار طیارہ اُلٹ کر زمین سے ٹکرا گیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں جوبا ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ کر زمین سے جا ٹکرایا۔

اطلاع کے مطابق طیارہ بائیودا سے دارالحکومت موغادیشو  پہنچا۔ 30 سے زائد  مسافروں پر مشتمل طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ کر زمین سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے مناظر میں طیارے سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق  مسافروں اور عملے کو بچا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں