صومالیہ میں وزرا اور پارلیمانی ممبران کے قیام کردہ ہوٹَل کے جوار میں خود کش حملہ

حملہ دارالحکومت موغادیشو سے 90 کلومیٹر شمال میں صوبہ ہرشابیلے کے شہر میں نور ڈور ہوٹل کے قریب ہوا۔

1855886
صومالیہ میں وزرا اور پارلیمانی ممبران کے قیام کردہ ہوٹَل کے جوار میں خود کش حملہ

جنوبی صومالیہ کے وسطی شبیلا علاقے میں واقع شہر سیوہر میں وزرا اور پارلیمانی نمائندوں کے قیام پذیر ہونے والے ایک ہوٹل کے قریب ایک خودکش حملہ کیا گیا ۔

ایک پولیس افسر نے  اپنا نام ظاہر نہ  کرنے کی شرط پر پریس کو ایک بیان میں کہا،

"خودکش حملہ آور نے بم سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جسے وہ چلا رہا تھا۔ یہ حملہ دارالحکومت موغادیشو سے 90 کلومیٹر شمال میں صوبہ ہرشابیلے کے شہر میں نور ڈور ہوٹل کے قریب ہوا۔

اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں بعض افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

باور رہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب اکثر  و بیشتر صومالیہ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے  دہشت گرد کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں