جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6 شدت کے   زلزلے کے جھٹکے

ایکواڈور کے نیشنل سیکرٹریٹ فار رسک ریڈکشن (SNGR) نے اعلان کیا ہے کہ 57 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر گیاس سے 19 کلومیٹر دور تھا

1855504
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6 شدت کے   زلزلے کے جھٹکے

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6 شدت کے   زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے نیشنل سیکرٹریٹ فار رسک ریڈکشن (SNGR) نے اعلان کیا ہے کہ 57 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر گیاس سے 19 کلومیٹر دور تھا۔

پچینچا، منابی، ایسمیرالڈا، کوٹوپکسی، چمبورازو اور لوجا کے شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایکواڈور میں 16 اور 20 اپریل 2016 کو آنے والے 7.8 اور 6.1 کی شدت کے دو زلزلوں میں تقریباً 700 افراد ہلاک  ہو گئے تھے۔

یہ ملک زلزلے کی پٹی میں واقع ہے جسے "Pacific Ring of Fire" کہا جاتا ہے  میں اکثر و بیشتر  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں