میں نے کئی ممالک میں بغاوت اقدام میں مدد کی تھی، سابق میشر برائے وائٹ ہاوس

ٹرمپ نے بغاوت جیسا کام نہیں کیا، وہ مسلسل سوچ میں اچانک تبدیلی لانے والی ایک شخصیت ہیں

1854993
میں نے کئی ممالک میں بغاوت اقدام میں مدد کی تھی، سابق  میشر برائے وائٹ ہاوس

امریکی وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایک ٹیلی ویژن شو میں خود کو "کسی ایسے شخص کے طور پر بیان کیا جس نے دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی"۔

بولٹن، جو 6 جنوری کو کانگریس کے چھاپے پر سی این این کی خصوصی نشریات کے مہمان تھے، نے ایک دلچسپ اعتراف کیا۔

سی این این کے پیش کارجیک ٹیپر اور بولٹن کے درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ آیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو قبول نہیں کیا اور 6 جنوری کو بغاوت کی کوشش کی۔

بولٹن نے 6 جنوری کے واقعات کو  "بڑے احتیاط سے منصوبہ بندی کردہ  بغاوت" قرار دیے جانے کے بارے میں اظہار ِ خیال کرتے  ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایسا کام نہیں کیا، وہ مسلسل سوچ میں اچانک تبدیلی لانے والی ایک شخصیت ہیں۔

ٹیپر  کے  جواب" بغاوت کرنے کے لیے حد درجے عقل مند ہونے کی ضرورت نہیں"  پر بولٹن نے کہا کہ "کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہے، میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اس میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، وہ ایسا نہیں کرتے تھے۔۔ وہ محض  ایک خیال سے دوسرے خیال میں کود  جاتے ہیں ۔ بالآخر انہوں نے  باغیوں  کوکانگریس میں داخل ہونے کا  راستہ ہموار کیا تھا  لیکن آئین کو ختم کرنے کے لیے نہیں۔"

 



متعللقہ خبریں