نومبر میں دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی جانب سے شائع کردہ "ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022" رپورٹ کے مطابق 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی

1854420
نومبر میں دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی

نومبر میں دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی جانب سے شائع کردہ "ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022" رپورٹ کے مطابق 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی۔

رپورٹ میں تخمینہ  لگایا گیا ہے کہ  دنیا کی آبادی 2030 میں 8.5 بلین، 2050 میں 9.7 بلین اور 2080 میں 10.4 بلین تک پہنچ جائے گی اور 2100 تک اس سطح پر رہے گی۔

رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق، ممالک کی اوسط عمر  19سے (سب صحارا افریقہ) سے 42 (یورپ اور شمالی امریکہ) تک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی متوقع عمر 2019 میں 72.8 سال تک پہنچ گئی، جو کہ 1990  مقابلے  میں تقریباً 9 سال  زیادہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2050 تک افریقی براعظم دنیا کے ایک تہائی (15سے24)   نوجوانوں کا گھر ہو گا۔



متعللقہ خبریں