مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن ہوگا: نائیجیرین صدر

صدر نے کہا کہ حفاظتی اداروں کو  مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کی ہدایت کر دی ہے،ملکی خفیہ ایجنسی کی ناقص کارکردگی نے مجھے مایوس کیا ہے،یہ کیسے مکن ہے کہ دہشتگرد منظم ہوتےہوئے اسلحہ لیں اور ہماری ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے قیدی چھڑا لے جائیں

1853072
مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن ہوگا: نائیجیرین صدر
buhari kuje cezaevi1.jpg
buhari kuje cezaevi.jpg

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے دارالحکومت ابوجا  کے علاقے کوجہ کی جیل سے مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

 صدر نے متعلقہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں  سے گفتگو کے دوران  اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے ہلاک شدہ حفاظتی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ میں نے  حفاظتی اداروں کو  مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کی ہدایت کر دی ہے،ملکی خفیہ ایجنسی کی ناقص کارکردگی نے مجھے مایوس کیا ہے،یہ کیسے مکن ہے کہ دہشتگرد منظم ہوتےہوئے اسلحہ لیں اور ہماری ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے قیدی چھڑا لے جائیں۔

اس حملے کی ذمے داری دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی ایک شاخ ISWAP نے قبول کرلی ہے جس نے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی نشر کیا ہے۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو اس جیل پر حملے میں 1 حفاظتی اہلکار ہلاک اور3 زخمی جبکہ 600 قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں 63 کا تعلق بوکو حرام سے تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں