ہمارے اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مغربی قدغنیں حائل ہیں:روس

ترجمان نے بتایا کہ اس وقت  اگر ہم ضروریات کے تحت دیکھیں تو دنیا میں ہمارے اناج کی طلب بڑھ رہی ہے لیکن عالمی منڈیوں تک اس کی رسائی میں کافی دشواریاں حائل ہیں جن میں بظاہر یورپی ممالک کی غیر قانونی پابندیاں اور دیگر قدغنیں شامل ہیں

1852755
ہمارے اناج  کی عالمی منڈیوں  تک رسائی میں مغربی قدغنیں حائل ہیں:روس

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ  روسی اناج کی طلب کافی بڑھ گئی ہے مگر عالمی منڈیوں تک اس کی رسائی کافی دشوار ہے۔

 پیسکوف نے  حالات حاضرہ سے متعلق اخباری مندوبین سے  بات چیت میں بتایا کہ صدر پوتین اس حوالے سے  اقدامات لے رہے ہیں جس کےلیے وہ متعلقہ کمپنیوں سے موجودہ  حالات کے بارے میں بات کریں گے۔

 ترجمان نے بتایا کہ اس وقت  اگر ہم ضروریات کے تحت دیکھیں تو دنیا میں ہمارے اناج کی طلب بڑھ رہی ہے لیکن عالمی منڈیوں تک اس کی رسائی میں کافی دشواریاں حائل ہیں جن میں بظاہر یورپی ممالک کی غیر قانونی پابندیاں اور دیگر قدغنیں شامل ہیں۔

 یوکرینی بندرگاہوں  سے خشک غلے کو مال بردار جہازوں کے ذریعے روانہ کرنے پر مذاکرات اور روس کے کردار کے بارے میں پیسکوف نے بتایا کہ گزشتہ روز روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک راہداری سے متعلق اپنا  بیان دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں