جاہان میں سمبدی طوفان ایرے کے باعث عوام کو خبردار کر دیا گیا

90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  کو پکڑنے والا سمندری طوفان بدھ تک کیوشو اور ملک کے دیگر مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور  آندھی  لے کر آئے گا

1851636
جاہان میں سمبدی طوفان ایرے  کے باعث عوام کو خبردار کر دیا گیا

جاپانی ریاست میازا میں کل متوقع  سمندری طوفان  ایرے کے باعث 16 ہزار افراد کو نقل مکانی  کرنے کی  اپیل کی گئی ہے۔

جاپان میں گزشتہ ہفتے معمول کی سطح  سے زیادہ بلند  درجہ حرارت کے باعث  عوام کو خبردار کیا گیا تھا تو اب کی بار طوفان کا الارم دیا گیا ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ ٹائیفون ایر، جو مشرقی بحیرہ چین میں شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، کل سے ملک کے جنوب مغرب میں کیوشو جزیرے پر موثر ہوگا۔

جنوبی کیوشو اور شیکوکو جزیرے میں کل صبح تک 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، ماہرین نے عوام پر زور دیا کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے محتاط رہیں۔

میازاکی ریاست کے شہر نکینان کی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 16000 افراد کو نقل مکانی  کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب اعلان کیا گیا کہ آج 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  کو پکڑنے والا سمندری طوفان بدھ تک کیوشو اور ملک کے دیگر مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور  آندھی  لے کر آئے گا۔



متعللقہ خبریں