یوکرین سے اناج کے خروج میں ترکی بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسٹالٹن برگ

اگرچہ اس وقت صرف یوکرین میں جنگ دکھائی دے رہی ہے لیکن اصل میں یورپ بھر کو بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک کے بے نظیر بحران اور جنگ کا سامنا ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

1850342
یوکرین سے اناج کے خروج میں ترکی بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ " یوکرین سے اناج کے خروج میں ترکی بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے"۔

اسپین کی میزبانی میں میڈرڈ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "اجلا س میں ہم نے فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو رکنیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے پر سرکاری دستخط وزرائے خارجہ کی شمولیت سے آئندہ منگل کے دن کئے جائیں گے۔

نیٹو کے یوکرین کے ساتھ بھرپور اور مستقل تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم، فن لینڈ اور سویڈن کے رکنیت مرحلے کے بارے میں روس کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی قدم کے مقابل، تبدیلی کے لئے تیار ہیں ۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں ہمارے مشاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ روس مکمل طور پر اس جنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ہم نے اس پیغام کو نوٹ کر لیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ نیٹو اور روس کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے اور یہ جنگ زیادہ تباہ کن  اور زیادہ بُرے نتائج پر منتج ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اس وقت صرف یوکرین میں جنگ دکھائی دے رہی ہے لیکن اصل میں یورپ بھر کو بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک کے بے نظیر بحران اور جنگ کا سامنا ہے۔ یہ صورتحال زیادہ خراب شکل اختیار کر سکتی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں حالیہ 10 سالوں کے بد ترین گلوبل بحران کا سامنا ہے۔ بحیثیت نیٹو ہم جھڑپوں کا سدّباب کرنے، امن کی ضمانت دینے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا ہدف  مزاحمتی  طریقوں سے جنگ کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت  گلوبل سطح کے غذائی بحران کا سامنا  ہے۔ غذائی  اجناس کی قیمتیں ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ یوکرین کے اناج کو  براستہ سمندر یا خشکی  ملک سے نکالنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج کے خروج میں ترکی نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عراق میں نیٹو مشن دہشت گرد تنظیم داعش کی واپسی کو روکے ہوئے ہے۔ بحیثیت نیٹو ہم نے پہلی دفعہ موریتانیہ کے لئے سکیورٹی امداد کا فیصلہ کیا  اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں عزم، اتحاد اور خبروں کے تبالے کے ساتھ پیش رفت حاصل کی ہے۔


ٹیگز: #ترکی , #اناج

متعللقہ خبریں