روسی سونے کی تجارت پر بھی پابندی لگے گی: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور جی سیون کے رکن باقی چھ ممالک  روسی سونے کی درآمد پر بھی پابندی لگا دیں گے

1848285
روسی سونے کی تجارت پر بھی پابندی لگے گی: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور جی سیون کے رکن باقی چھ ممالک  روسی سونے کی درآمد پر بھی پابندی لگا دیں گے۔

بائیڈن کے مطابق، اس اقدام کے بعد یوکرین پر فوجی حملہ کرنے والا روس اقتصادی طور پر اور بھی تنہا رہ جائے گا۔

 واضح رہے کہ بائیڈن اور چھ دیگر عالمی رہنما آج سے جی سیون کی اس تین روزہ اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں، جو جنوبی جرمنی میں ایلماؤ کے مقام پر ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں بائیڈن نے جرمن  چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی جس میں  روس کے خلاف جرمنی کے کردار کو سراہا گیا ۔

اس اجلاس میں روسی یوکرینی جنگ کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں