نیٹو وزرائے دفاع کا اجلاس،یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  اور یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف  کے بھی اس شرکت کردہ اجلاس میں یوکرین کےلیے  عسکری امداد کی ہنگامی بنیادوں پر  فراہمی  کےلیے غور کیا گیا

1844041
نیٹو وزرائے دفاع کا اجلاس،یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

امریکی زیر قیادت یوکرین کے یک جہتی رابطہ گروپ  نے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔

نیٹو کے مطابق، گزشتہ روز نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس  سے قبل نیٹو کمان گاہ  میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی زیر میزبانی اجلاس میں 45 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  اور یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف  کے بھی اس شرکت کردہ اجلاس میں یوکرین کےلیے  عسکری امداد کی ہنگامی بنیادوں پر  فراہمی  کےلیے غور کیا گیا ۔

 سیکریٹری جنرل نے  اس موقع پر کہا کہ  اتحادی ممالک کے امداد سے متعلق اعلانات خوش آئند ہیں،نیٹو ممالک کا کہنا ہے کہ وہ  یوکرین کے لیے بھاری اسلحہ اور طویل المسافت نظاموں سمیت دیگر عسکری سازو سامان کی ترسیل جاری رکھیں گے۔

 اسٹولٹن برگ  نے کہا کہ اواخر ماہ میڈریڈ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے دوران  اتحادی ممالک یوکرین کے لیے ایک جامع امدادی پیکیج پر متفق ہو جائیں گے۔

 یوکرین کا یک جہتی رابطہ گروپ  اس سے پیشتر بھی  دو بار یکجا ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں