6 جنوری کو امریکی کانگرس پر حملے کی سماعت کو 2 کروڑ امریکیوں نے براہ راست دیکھا

کانگریس کی عمارت میں 6 جنوری کو ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کے دو گھنٹے کے اجلاس کو بہت سے امریکی ٹیلی ویژنوں نے براہ راست نشر کیا

1841551
6 جنوری کو امریکی  کانگرس پر حملے کی سماعت کو 2 کروڑ امریکیوں نے براہ راست دیکھا

متحدہ امریکہ  میں، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 6 جنوری کو کانگریس  پر حملے  کے معاملے پر  منعقد ہونے والے پہلے خصوصی نشست کو  تقریباً 20 ملین امریکیوں نے  براہ راست دیکھا۔

درجہ بندی کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نیلسن کے مطابق، 6 جنوری کو کانگریس پر دھاوا مقدمہ  کی پہلی سماعت کو  جمعرات کی شام  امریکہ میں تقریباً 20 ملین ناظرین نے  دیکھا۔

کانگریس کی عمارت میں 6 جنوری کو ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کے دو گھنٹے کے اجلاس کو بہت سے امریکی ٹیلی ویژنوں نے براہ راست نشر کیا، اور  ان کے معمول  کے پروگرام معطل کر دیے گئے۔

سماعت کے دوران چھ جنوری کو سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملے اور ٹرمپ کی شکست کے بعد نتائج پلٹنے کی کوشش کے واقعات سے پردہ اُٹھانے کی کوشش کی گئی ۔ کمیٹی رواں ماہ اس نوعیت کی سات سماعتیں منعقد کرے گی۔
حالیہ دنوں میں تحقیقاتی پینل کے نتائج کی تفصیلات منظرِ عام پر آتی رہی ہیں، تاہم پینل کے چیئرمین بینی تھامسن کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات چھ جنوری کو پیش آنے والے واقعات اور ان کے محرکات کی حقیقت سامنے لائی ہیں۔

بینی تھامسن نے سماعت کے آغاز میں کہا کہ "چھ جنوری کا حملہ کھلی بغاوت کے مترادف تھا۔"

اُن کا کہنا تھا کہ کیپٹل ہل پر حملہ انتخابی نتائج کو پلٹنے کے لیے ایک بڑی سازش تھی اور ٹرمپ اس سازش کا مرکز تھے۔

بینی کا کہنا تھا کہ " اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کے مقامی دُشمنوں کو اُکسایا کہ وہ کیپٹل ہل کی طرف مارچ کریں اور امریکی جمہوریت کو تباہ کر دیں۔"



متعللقہ خبریں