امریکہ میں ایلکس طوفان برموڈا کے علاقے کی جانب رواں دواں

برموڈا کے  قومی سلامتی کے  سیکرٹری مائیکل ویکس کے مطابق ہنگامی خدمات ٹیمیں طوفان کی نگرانی کر رہی ہیں

1838404
امریکہ میں ایلکس طوفان برموڈا کے علاقے کی جانب رواں دواں

متحدہ امریکہ میں   اٹلانٹیکا  سمندر ی طوفانوں  کے سلسلے کا پہلا  طوفان  الیکس  برموڈا  علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امریکی  نیشنل ہیری کین  سنٹر   نے واضح کیا ہے کہ   فی گھنٹہ  100 کلو میٹر کی رفتار سے  سمندری طوفان  برموڈا   کی جانب پیش  قدمی کر رہا ہے۔

طوفان کے حوالے خبردار کیے جانے والے جزیرے میں   25 50 ملی میٹر تک  بارش   کی پشین  گوئی کی گئی ہے۔

برموڈا کے  قومی سلامتی کے  سیکرٹری مائیکل ویکس نے کہا کہ ہنگامی خدمات ٹیمیں طوفان کی نگرانی کر رہی ہیں۔

فلوریڈا میں شدید بارشوں، سیلاب اور بجلی کی بندش کا باعث بننے والے طوفان ایلکس نے کیوبا  کو بھی متاثر کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں