2020 کی دہائی روس کے لئے اقتصادی خودمختاری کی دہائی ثابت ہو گی: پوتن

اقتصادیات میں مغربی ممالک کی غلطیاں اور پابندیاں گلوبل افراط زر، رسد اور پیداواری زنجیر کے خاتمے کا سبب بنی ہیں: صدر ولادی میر پوتن

1838433
2020 کی دہائی روس کے لئے اقتصادی خودمختاری کی دہائی ثابت ہو گی: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ اقتصادیات میں مغربی ممالک کی غلطیاں اور پابندیاں گلوبل افراط زر، رسد اور پیداواری زنجیر کے خاتمے کا سبب بنی ہیں۔

پوتن کی، 15 جون کو متوقع سینٹ پیٹرز برگ اقتصادی فورم  SPIEFکی وجہ سے، رقم کردہ  تحریر روس صدارتی پیلس کریملن کی انٹر نیٹ سائٹ سے شائع کی گئی ہے۔

تحریر میں پوتن نے SPIEF کے رواں سال 25 ویں دفعہ منعقد ہونے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ یہ فورم پوری بین الاقوامی برادری  کے لئے ایک مشکل وقت میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی لاگو کردہ اقتصادی پالیسیوں نے گلوبل اقتصادیات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اقتصادی شعبے  میں  مغربی ممالک کی غلطیاں اور پابندیاں گلوبل افراط زر ، رسد اور پیداواری  زنجیر  کے خاتمے کا سبب بنی ہیں۔  یہی نہیں بلکہ ان غلطیوں نے غربت اور غذائی کمی  میں بھی واضح اضافہ کیا ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ درپیش مشکلات نے نئے مواقع بھی پیدا کئے ہیں۔ اسی وجہ سے فورم کے لئے "نئی دنیا۔ نئے مواقع" کا عنوان برمحل ثابت ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2020 کی دہائی کا دور روس کے لئے اقتصادی خودمختاری کے استحکام کا دور ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں