امریکہ کا مقصد یوکرین میں مسلح جھڑپوں کو طول دینا ہے: پوتن

امریکہ اور دیگر ممالک سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے اس نوعیت کے ملٹی بیرل اسلحے کو صرف کیف کے فوجی ساز و سامان کی تلافی کہا جا سکتا ہے: صدر ولادی میر پوتن

1837836
امریکہ کا مقصد یوکرین میں مسلح جھڑپوں کو طول دینا ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ کیف کو ملٹی بیرل فائر سسٹم مہیا کرنے سے امریکہ کا مقصد یوکرین میں مسلح جھڑپوں کو طول دینا ہے۔

روسیہ۔1 سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کو ملٹی بیرل راکٹ فائر سسٹم کی فراہمی اصل میں کسی تبدیلی کا سبب نہیں بنی کیونکہ یوکرین کے پاس پہلے ہی اس نوعیت کے روسی اور سوویت ساختہ گراڈ، سمرچ اور یوراگان جیسے راکٹ لانچر موجود ہیں۔

اس نوعیت کے اسلحے میں مسافت کے، سسٹم پر نہیں بلکہ استعمال کئے جانے والے میزائل پر منحصر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کئے جانے والے سسٹموں کی مسافت  میزائل کی نوعیت کے مطابق 45 سے 70 کلو میٹر ہے جبکہ گراڈ، سمرچ اور یوراگان ملٹی بیرل راکٹ لانچروں سے  فائر کئے جانے والے میزائل بھی 40 سے 70 کلو میٹر تک مار کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے اس نوعیت کے اسلحے کو صرف کیف کے فوجی ساز و سامان کی تلافی کہا جا سکتا ہے۔ عام طور پر اس اضافی فراہمی کے ساتھ مچائے جانے والے شور شرابے کا میرے خیال میں واحد مقصد  مسلح جھڑپوں کو ہر ممکنہ حد تک طول دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کو زیادہ طویل مسافت  کے میزائل  فراہم کئے جانے کی صورت میں ہم بھی ابھی تک استعمال نہ کئے گئے اور کافی تعداد میں موجود تباہ کن اسلحے سے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس سمندر سے حملہ شروع کرنے کے لئے یوکرین کی بندرگاہوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کو بہانہ نہیں بنائے گا۔ روس اناج کی پُر امن شکل میں رسل و رسائل  اور بحری جہازوں کے ازوف اور بحیرہ اسود میں داخلے کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے۔ یوکرین بھی اپنی بندرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کر کے اناج کی برآمد کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں