امریکہ نے صدر پوتن کے قریبی احباب پر بھی پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے یوکرین پر روس کے حملے پر دباؤ بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز  روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی احباب اور ماسکو کی اشرافیہ کو پر تعیش بحری جہاز  فراہم کرنے والی ایک کمپنی کو  بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے

1836908
امریکہ نے صدر پوتن کے قریبی احباب پر بھی پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے یوکرین پر روس کے حملے پر دباؤ بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز  روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی احباب اور ماسکو کی اشرافیہ کو پر تعیش بحری جہاز  فراہم کرنے والی ایک کمپنی کو  بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں میں روس کی17 شخصیات بشمول  پیوٹن کے قریبی ساتھی سرگئی رولڈوگن، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروفہ سمیت 5 اشرافیہ کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  فہرست میں 16 ادارے،7 بحری جہاز اور تین ہوائی جہاز بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ، یہ پابندیاں روس کی اشرافیہ بشمول صدر ولادیمیر پیوٹن کے استعمال کردہ کلیدی نیٹ ورکس کو نیچا دکھانے کے لیے  لگائی گئی ہیں، جو پیسہ چھپانے اور منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور گمنام طور پر دنیا بھر میں لگژری اثاثوں کا استعمال کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں