امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ،3 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی دو خواتین ہیں، جبکہ وسکوسن میں بھی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے

1837129
امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ،3 افراد ہلاک

امریکی ریاست آیوا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ ایمز شہر میں چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی دو خواتین ہیں، جبکہ وسکوسن میں بھی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ فائرنگ کا واقعہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے بعد آیا، جس میں انہوں نے امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جوبائیڈن نے کہا کہ فائرنگ کے سلسلے سے نمٹنے کیلئے گن کنٹرول کے اقدامات کو لاگو کیا جائے، ہم اور کتنا قتل عام قبول کرنے کو تیار ہیں، گن کنٹرول کے بل میں ری پبلکن ساتھ دیں، امریکہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کا شدید بحران ہے،ہمیں اس بارے کچھ کرنا ہوگا۔

امریکہ میں 2022 میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا اسکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

دوسری جانب ،نیو یارک کے میئر کوری ماسون  نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ  نیم خود کار بندوقوں کی فروخت کےلیے  عمر کی حد کو 21 سال مقرر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں