برازیل، شدید بارشیں اور سیلاب سے جانی نقصان میں مزید اضافہ

قدرتی آفت کے باعث اپنے اپنے گھر بار کو ترک کرنے    پر مجبور ہونے والے  شہریوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

1837103
برازیل، شدید بارشیں اور سیلاب سے جانی نقصان میں مزید اضافہ

برازیل  کی ریاست  پرنام بوکو  کے مختلف علاقوں میں   شدید  بارشوں سے پیدا ہونےوالے سیلاب اور  مٹی کے تودے    گرنے سے   اموات کی  تعداد 126 تک ہو گئی ہے۔

پرنامبوکو سوشل ڈیفنس سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے  کہ 25 مئی سے اب تک 126 افراد اس علاقے میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ  2 افراد لاپتہ  ہیں۔

ادارے کے سیکرٹری   ہمبرتو  فریرے  نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم    ان کاروائیوں کے آخری  مرحلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔  تمام  تر امکانات کے ساتھ لاپتہ دو افراد کی تلاش  کا کام   وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ قدرتی آفت کے باعث اپنے اپنے گھر بار کو ترک کرنے    پر مجبور ہونے والے  شہریوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن کو 27 شہروں  کی 111 پناہ گاہوں میں قیام  کرایا  جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں