میکسیکو میں "آگاتھا" سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،11 افراد ہلاک

میکسیکو میں سمندری طوفان" آگاتھا" کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اب تک گیارہ افراد ہلاک جبکہ بیس لاپتہ ہو گئے ہیں

1835864
میکسیکو میں "آگاتھا" سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،11 افراد ہلاک

میکسیکو میں سمندری طوفان" آگاتھا" کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اب تک11 افراد ہلاک جبکہ بیس لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ریاست اوواخاکا میں  205 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والے جھکڑوں کے ساتھ بارش بھی ہوئی جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

کئی علاقوں میں  مٹی کے تودے بھی گرے جس کی وجہ سے کئی مکانات زمین بوس ہو گئے۔

اس ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ  دریا میں طغیانی برقرار ہے،جس سے مزید تباہی کا اندیشہ بدستور موجود ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں