ہم یوکرین کو جدید راکٹ نظام دیں گے: بائیڈن

واضح رہے کہ جدید راکٹ نظام ہتھیاروں پر مبنی 700 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا ہی حصہ ہے، جس کی تفصیل آج بتائی جائے گی کہ آخر اس کے تحت کس نوعیت کا عسکری ساز و سامان مہیا کیا جائے گا

1835694
ہم یوکرین کو جدید راکٹ نظام دیں گے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اہم اہداف  کو نشانہ بنانے کے لیے یوکرین کو ''جدید راکٹ نظام'' فراہم کرے گا۔

 واضح رہے کہ جدید راکٹ نظام ہتھیاروں پر مبنی 700 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا ہی حصہ ہے، جس کی تفصیل آج بتائی جائے گی کہ آخر اس کے تحت کس نوعیت کا عسکری ساز و سامان مہیا کیا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ اس پیکج میں گولہ بارود، کاؤنٹر فائر ریڈار، فضائی نگرانی کے حامل متعدد ریڈار، چھوٹے قسم کے اینٹی ٹینک میزائل اور اینٹی  مسلح ہتھیار بھی شامل ہوں گے۔

واشنگٹن یوکرین کو ہائی موبلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم  اُس شرط پر فراہم کر رہا ہے جب کییف نے یہ یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ روس کے اندر حملہ کرنے کے لیے ان میزائلوں کا استعمال نہیں کرے گا۔

اس سے قبل امریکی حکومت نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو متعدد راکٹ لانچرز بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین ژاں پیئر کا کہنا تھا کہ امریکی ساختہ ملٹیپل راکٹ لانچ سسٹم   اور ہائی موبلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر غور ہو رہا ہے تاہم گزشتہ روز صدر جو بائیڈن نے اس کی وضاحت کی اور کہا تھا کہ یوکرین کو کوئی ایسا میزائل فراہم نہیں کیا جائے کہ جس سے روسی سرزمین پر حملہ کیا جا سکے۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک تجربہ کار اہلکار کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال روسی سرزمین پر کسی بھی طرح کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، اور اسی یقین دہانی کے بعد انہیں یہ نظام فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 



متعللقہ خبریں