میکسیکو میں ایک ہوٹل پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک

میکسیکو پریس کی خبر کے مطابق ایک ہوٹل پر دھاوا بولنے والے مسلح افراد نے اندھا دھند  فائرنگ کی

1831206
میکسیکو میں ایک ہوٹل پر مسلح  حملے میں 11 افراد ہلاک

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو  سٹی کے شمال میں واقع ایک ہوٹل میں کیے گئے مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک  جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

میکسیکو پریس کی خبر کے مطابق ایک ہوٹل پر دھاوا بولنے والے مسلح افراد نے اندھا دھند  فائرنگ کی۔ جس سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بعد میں ہوٹل کو نذرِ آتش کر دیااور ملحقہ دو بارز  کو بھی جلا دیا۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو طبی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی ایک کثیر  تعداد کو بھی جائے وقوعہ کو  بھیج دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ جرائم کی منظم تنظیموں کے اندرونی  لین دین  کے  معاملے سے تعلق  رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں