فلپائن:فیری بوٹ میں آگ لگ گئی،7 افرادہلاک 24 زخمی

ساحلی محافظوں  کے مطابق، یہ  حادثہ شمال مشرقی جزیرہ پولیلو سے روانہ ہونے والی فیری بوٹ  کو پیش آیا جس پر 134 افر اد سوار تھے جس میں قویوزون صوبے کی بندرگاہ  رئیل کے قریب آگ بھڑک اٹھی

1830588
فلپائن:فیری بوٹ میں آگ لگ گئی،7 افرادہلاک 24 زخمی

فلپائن میں ایک فیری بوٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور24 زخمی ہو گئے۔

ساحلی محافظوں  کے مطابق، یہ  حادثہ شمال مشرقی جزیرہ پولیلو سے روانہ ہونے والی فیری بوٹ  کو پیش آیا جس پر 134 افر اد سوار تھے جس میں قویوزون صوبے کی بندرگاہ  رئیل کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

 اس حادثے میں 7 افراد ہلاک  اور 24 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

فیری بوٹ پر سوار باقی افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ آگ بھی بجھا دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں