جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے حلف اٹھا لیا

یون سک یول  کا  کہنا ہے کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی

1824477
جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے حلف اٹھا لیا

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سُک یول نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا  ہے۔

خبر کے مطابق ،جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔

یون سک یول  کا  کہنا ہے کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں