شمالی کوریا نے مبینہ مزید ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا نے 2022 کے آغاز سے اب تک 15ویں مرتبہ مزائل  تجربات  کیے ہیں

1823408
شمالی کوریا نے  مبینہ مزید ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا اور جاپان نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی سمندر (جاپان کے سمندر) کی سمت میں ایک "مشتبہ" میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کی جانب سے دیے گئے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے کس حد تک داغا گیا اور یہ کس قسم کا میزائل تھا۔

جاپان کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان دیا ہے کہ فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔

اس تجربے کے ساتھ  شمالی کوریا نے 2022 کے آغاز سے اب تک 15ویں مرتبہ مزائل  تجربات  کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں