شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے  ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو کہ مشرقی پانیوں میں گرا

1821876
شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے  ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے بتایا کہ شمالی کوریا  کی طرف سے داغا  گیا جو کہ مشرقی پانیوں میں گرا۔

کچھ دن قبل ہی شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے عہد ظاہر کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنائیں گے ساتھ ہی انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ان ہتھیاروں کو اپنے تمام تر مخالفین کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال شمالی کوریا کی طرف سے یہ 14 واں میزائل تجربہ تھا۔

عالمی برداری شمالی کوریا کے ان تجربات کو جزیرہ نما کوریا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں