اسرائیل نے روس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

لاوروف کے الفاظ "ناقابلِ معافی، اسکینڈل بیان اور خطرناک تاریخی غلطی ہے" اور ہم اس بیان پر روس سے معافی کے منتظر ہیں: وزیر خارجہ یائر لیپڈ

1821331
اسرائیل نے روس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

اسرائیل نے، روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے الفاظ کہ " ہٹلر یہودی تھا" اور "سب سے بڑے یہودی مخالف خود یہودی تھے" پر مبنی بیانات کی وجہ سے تل ابیب کے لئے روس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

اسرائیل وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف کے الفاظ نہایت "خوفناک" ہیں۔ ان الفاظ کے استعمال پر روس کے تل ابیب سفیر اناتولی وکٹوروف کو وزارت خارجہ بُلا کر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے یڈیوٹ آہرانوٹ کے لئے جاری کردہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاوروف نے اطالوی ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کو یہودی کہا اور کہا ہے کہ ہٹلر بھی یہودی النسل ہے۔ یہودیوں کے سب سے بڑے مخالف خود یہودی تھے۔

لیپڈ نے کہا ہے کہ لاوروف کے الفاظ "ناقابلِ معافی، اسکینڈل بیان اور خطرناک تاریخی غلطی ہے" اور ہم اس بیان پر روس سے معافی کے منتظر ہیں۔

لیپڈ نے کہا ہے روس کے تل ابیب سفیر کو اسرائیل وزارت خارجہ میں طلب کیا جائے گا اور "یہ ملاقات آسان نہیں ہو گی"۔

 


ٹیگز: #اسرائیل

متعللقہ خبریں