روس خطہ یورپ کے لیے براہ راست خطرہ تشکیل دیتا ہے، وون در لین

’’ یوکیرین پر بلا جواز و غیر حق بجانب حملے  ایک سٹریٹجک  شکست ثابت ہوں گے۔‘‘

1818124
روس خطہ یورپ کے لیے براہ راست خطرہ تشکیل دیتا ہے، وون در لین

یورپی یونین  کمیشن کی صدر ارسولا  وون در لیین   کا کہنا ہے کہ ’’روس کے یوکیرین  پر حملے  براہ راست  خطہ یورپ کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔ ‘‘

نیو دہلی میں   منعقدہ ’’ریسینا ڈائیلاگ‘‘ کانفرس  سے خطاب کرنے والی ارسولا  وون در لین  نے روس کے ’’ یوکیرین پر بلا جواز و غیر حق بجانب حملے  ایک سٹریٹجک  شکست ثابت ہوں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ "معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئےقتل کرنا، طاقت کے ذریعے سرحدوں کو دوبارہ کھینچنا، آزاد عوام کے ارادے اورمرضی کو کنٹرول کرنا اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کے بر خلاف ہے۔ ہم روس کی جارحیت کو یورپ میں ہماری سلامتی کے لیے براہ راست خطرے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔"

وون در لین نے نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین، یوکرین کی آزادی کے لیے لڑنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہی ہے۔ اس بنا پر ہمیں "ہمیں مضبوط، بڑی اور موثر پابندیاں لگانی پڑیں۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ پابندیاں ہی واحد حل نہیں ہیں، وون در لیین نے کہا کہ یہ ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں جو یورپی یونین کو " دیرپا امن  کے قیام کے زیر مقصد کسی سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔"


 



متعللقہ خبریں