گزشتہ آٹھ برسوں میں روس کے حملوں میں 14 ہزار یوکرینی  باشندے ہلاک ہوئے ہیں: صدر زیلنسکی

اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ 24 فروری کو شروع نہیں ہوئی تھی بلکہ  روسی فوج 2014 سے یوکرین پر حملہ کر رہی ہے

1812718
گزشتہ آٹھ برسوں میں روس کے حملوں میں 14 ہزار یوکرینی  باشندے ہلاک ہوئے ہیں: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں روس کے حملوں میں 14 ہزار یوکرینی  باشندے  اپنی  جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ 24 فروری کو شروع نہیں ہوئی تھی بلکہ  روسی فوج 2014 سے یوکرین پر حملہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روسیوں نے کریمیا پر قبضہ کر لیا اور اسے ایک بڑے فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا، اور بحیرہ اسود اور ازوف کو دنیا کا خطرناک ترین سمندر بنا دیا۔

"انہوں نے ہمارے ڈونباس میں ایک خوفناک اور نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کی۔ انہوں نے 8 سال تک ہمارے لوگوں کو  ہلاک کیا اور  اس وقت سے اب تک   14,000   افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

یوکرینی  رہنما نے کہا کہ   دنیا  کے ان کے ملک کے بارے میں خاموش  رہنے کی وجہ سے  روس نے (24 فروری کو) ایک جامع جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔



متعللقہ خبریں