نیویارک سب وے میں مسلح حملہ،متعدد افراد زخمی

نیویارک شہر کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں

1811430
نیویارک سب وے میں مسلح حملہ،متعدد افراد زخمی

نیویارک شہر کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس نے فی الحال اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا ہے اور ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

مقامی پریس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سن سیٹ پارک کے علاقے میں 36اسٹریٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں مسافروں کا ہجوم تھا۔

نیویارک  پولیس کمشنر کیچنٹ سوویل نے بتایا کہ اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص کی شناخت 62سالہ فرینک جیمز کے طورپر کی گئی ہے،اس کی تلاش جاری ہے اور عوام سے بھی اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سوویل نے کہا کہ ہم فی الحال اس کی تفتیش دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں کررہے ہیں کیونکہ زخمی ہونے والوں میں سے کسی کی بھی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔

صدر جو بائیڈن نے فائرنگ کے اس واقعے پر اپنے پہلے ردعمل میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے واردات کے دوران زخمی اور دیگر ساتھی مسافروں کی مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے اراکین نیویارک کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ قصوروار کو تلاش نہ کرلیں۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ ہم لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ چوکس رہیں کیونکہ صورت حال ایسی ہے کہ ایک مسلح شخص ابھی آزاد گھوم رہا ہے۔ یہ خطرناک آدمی ہے۔

 



متعللقہ خبریں